ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خون کے عطیہ کے ذریعہ بنگلورو میں احتجاجی دھرنا پرانی پنشن اسکیم کی بحالی اور نئی اسکیم کی منسوخی کا مطالبہ

خون کے عطیہ کے ذریعہ بنگلورو میں احتجاجی دھرنا پرانی پنشن اسکیم کی بحالی اور نئی اسکیم کی منسوخی کا مطالبہ

Thu, 04 Oct 2018 11:58:26    S.O. News Service

بنگلورو،4؍اکتوبر (ایس او  نیوز) پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کے مطالبے کو لے کر این پی ایس کے ریاستی ملازمین تنظیم اور نیشنل مومنٹ فار اولڈ پنشن اسکیم تنظیموں کے اراکین نے آج شہرمیں پرزور احتجاج کیا ۔ بروز چہارشنبہ فریڈم پارک میں جمع احتجاجیوں نے ’’خون دیں گے پرپنشن نہیں چھوڑیں گے‘‘ نعرہ کے ساتھ ملازمین نے احتجاجی دھرنا دیا ۔ حکومت کوچاہئے کہ وہ فوری طور پر ہمارا مطالبہ پورا کرے ، مرکزی حکومت نے یکم جنوری2004ء اوریکم اپریل 2006ء میں اپنے ملازمین کیلئے نئی پنشن اسکیم ( این پی ایس) جاری کی ہے ۔ نئی پنشن اسکیم کے ذریعہ مرکزی حکومت نے سرکاری ملازمین اور ان کے کنبوں کومشکلات میں ڈال دیا ہے ۔ این پی ایس کو فوراً رد کرکے پرانی پنشن اسکیم جاری کی جائے ۔ ملازمین تنظیموں کی جدوجہد اور احتجاجوں سے ریاستی حکومت نے ڈی جی آر جی اور کنبہ پنشن جاری کی ہے ۔ تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ پرانی پنشن اسکیم کو بحال کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے اسمبلی انتخابات کے موقع پر جے ڈی ایس پارٹی منشور جاری کیا تھا ۔ منشور میں وعدہ کیا گیا تھا کہ این پی ایس پر عمل نہیں کیا جائے گا۔ وعدہ یاد دلانے اور کما رسوامی کی توجہ مبذول کرانے کیلئے ہم نے بڑے پیمانے پر آج خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا ہے ، اس کیمپ سے یہ پیغام دینا مقصد ہے کہ خون دے کر بھی ہم پنشن حاصل کریں گے۔احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے این پی ایف ملازمین کے صدر شانتا رام نے کہا کہ 2006ء میں ریاستی سرکاری ملازمین کی طے شدہ پنشن رد کرتے ہوئے نئی پنشن اسکیم ( این پی ایس) جاری کی گئی تھی ۔ اس کے بعد کئی احتجاج کئے گئے ،اسکے باوجود ریاستی حکومت اس جانب توجہ نہیں دی ۔ اس لئے اس مرتبہ خون کے عطیہ کے ذریعہ پرانی پنشن بحالی کیلئے احتجاج کیا جارہاہے ۔ گزشتہ سال 2جنوری کو شہر کے فریڈم پارک میں 90ہزار ملازمین نے احتجاج کیا تھا ، نتیجہ میں بعد از مرگ ووظیفہ یابی اور کنبہ پنشن اسکیم جاری کی گئی تھی۔ اس اسکیم میں چند شرائط لاگو کی گئی تھیں۔، اس لئے اب ہمارا مطالبہ ہے کہ پرانی پنشن اسکیم مستقل طور پر بحال کی جائے اور نئی پنشن اسکیم منسوخ کردی جائے ۔ اس قسم کااحتجاج آج ریاست بھر میں کیا گیا ۔ ریاست بھر میں تقریباً 3.5لاکھ این پی ایس ملازمین نے احتجاج میں حصہ لیا اور خون کاعطیہ دیا ۔ وکٹوریہ ، روٹری لائنس، ریڈ کراس سمیت مختلف بلڈ بینکوں کے ساتھ خون عطیہ کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔


Share: